ETV Bharat / city

ادھم پور: نجی اسکولوں میں بڑھتی فیس کے خلاف مظاہرہ

ادھم پور میں مقامی لوگوں نے نجی اسکولز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر والدین نے نجی اسکولز کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بڑھتی فیس کے خلاف مظاہرہ
بڑھتی فیس کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 4:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مقامی لوگوں نے نجی اسکولز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر والدین نے نجی اسکولز کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مظاہرین نے کا کہنا ہے کہ اسکولز کی طرف سے ہر برس سالانہ فیس میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے غریب لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

والدین نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس سے وہ معاشی تنگی کا شکار ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ ہر برس فیس میں اضافہ کر رہی ہے، وہ روز مرہ اجرت پر ملازمت کر کے روزی روٹی کماتے ہیں اور اس کورونا دور میں وہ کہاں سے فیس ادا کر سکیں گے۔

بڑھتی فیس کے خلاف مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اسکولز گذشتہ ایک برس سے بند ہیں، لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پورے سال کی فیس وصولی جارہی ہے اور مزید دوسری فیس بھی عائد کی جارہی ہے، جس کو وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولز پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے تاکہ وہ مزید پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.