جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے انتخابات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں انتظامی سطح پر ایک میٹنگ ہوئی، جس میں سبھی اعلی عہدیدار موجود تھے۔
ادھم پور: انتخابی افسر کے لیے تربیتی پروگرام
ڈاکٹر پیوش سنگلا کی قیادت میں ہوئی اجلاس میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات کو پرامن کرانے کے لیے غور خوض کیا گیا جس میں پریزائیڈنگ افسران، پولنگ افسران، اے آر اوز، آر اوز، سیکٹر پولیس افسران نے شرکت کی اور اپنی رائے پیش کی۔
اس میٹنگ میں انتخابات کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔