ETV Bharat / city

ادھم پور: سرکاری اعزاز کے ساتھ میجر روہت کی آخری رسومات

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے میجر روہت کی آخری رسومات ادھم پور کے دیویکا گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

ادھم پور: سرکاری اعزاز کے ساتھ میجر روہت کی آخری رسومات
ادھم پور: سرکاری اعزاز کے ساتھ میجر روہت کی آخری رسومات
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:46 PM IST

گزشتہ روز بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ضلع ادھم پور کے علاقے پتنی ٹاپ میں گرکر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے میجر روہت کی آخری رسومات ادھم پور کے دیویکا گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

ادھم پور: سرکاری اعزاز کے ساتھ میجر روہت کی آخری رسومات

میجر روہت جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ گھگوال کے رہائشی تھے۔ ان کے والد بھی بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اب ان کا خاندان دہلی میں رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ گھنے کہرے کی وجہ سے ہوا تھا جس میں دو پائلیٹس کی موت ہوئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ان دونوں پائلٹس کو ہیلی کاپٹر سے نکال کر ہسپتال پہنچایا تھا لیکن دونوں جانبر نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: ادھم پور میں ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، دوہلاک

پولیس انتظامیہ اور فوج کے افسران نے انہیں فوری طبی امداد دی لیکن علاج کے دوران ہی دونوں پائلٹس کی موت ہوگئی۔ آج نم آنکھوں کے ساتھ میجر روہت کو الوداع کہا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.