ڈوگرا کرانتی دل کے چیف سرپرست اور ادھم پور کے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ مانکوٹیا نے اپنے کارکنان کے ہمراہ مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالی۔ ریلی جکھینی چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے اہم بازاروں سے گزری۔
اس موقع پر بلونت سنگھ مانکوٹیا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے مہاراجہ ہری سنگھ کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے دن سرکاری چھٹی قرار کا اعلان کیا جائے۔ کئی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اس کے بارے میں احتجاج بھی کیا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک اس پر غور نہیں کیا۔
مانکوٹیا نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ پر چھٹی کا اعلان کرنا چاہیے۔
حالانکہ اس بار کورونا کی وجہ سے مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کی تقریب میں زیادہ ہجوم نہیں دیکھا گیا کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے حکم بھی جاری کیا گیا تھا کہ اس تعلق سے ہونے والے کسی بھی پروگرام میں کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے۔