چنونی گھورڈی کے سینئر رہنماء جگدیو سنگھ جگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھار روڈ دلاہ سے بھارت نگر کے لئے جو پی ڈبلیو ڈی کی 20 برس پرانی سڑک تھی اسکو قومی شاہرہ انتظامیہ نے جکھونی میں زیرو کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نگر کے لوگوں کا جو سیدھا راستہ تھا اور جس کو قومی شاہرہ انتظامیہ نے شہر کے ساتھ منقطع کر دیا ہے جس کے سبب سکیڑوں لوگوں کو جکھونی چوک سے ہوتے ہوئے ایک کلومیٹر کا طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے اسکولی طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جکھونی چوک پر جام لگنے کے سبب اسکولی طلبہ تاخیر سے اسکول پہنچ پاتے ہیں۔
جگا نے کہا کہ متعدد مرتبہ اس سلسلے میں قومی شاہرہ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تاہم صرف تسلی ہی مل سکی، جگا نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو لوگوں نے اس طرف توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
جگا نے کہا کہ اگر 15 دنوں کے اندر اس شاہرہ کی مرمت نہیں کی گئی تو عوام قومی شاہرہ کو بند کر دے گی اور اس کی تمام ذمہداری قومی شاہرہ انتظامیہ کی ہوگی۔