ETV Bharat / city

شیخ عبداللہ نے وزیر اعلیٰ بننا تسلیم کیا تھا: جتیندر سنگھ

author img

By

Published : Apr 4, 2019, 11:34 PM IST

وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کے دادا شیخ محمد عبداللہ نے وزیراعلیٰ بننے کو تسلیم کیا تھا۔

فائل فوٹو

ڈوڈہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیتندر سنگھ نے کہا 'عمر عبداللہ بھول گئے ہیں کہ ان کے دادا (شیخ عبداللہ) نے بیس سال تک، پہلے جیل میں رہے، پھر ادھر ادھر گھومتے پھرتے رہے، پھر اندراگاندھی انہیں 1975میں کہیں سے لے آئیں، انہیں آفر کیا اور انہوں نے وزیراعلیٰ بننا تسلیم کرلیا'۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شیخ عبداللہ نے سوچا کہ اگر اب بھی کوئی آنا کانی ہوئی تو موقع ہاتھ سے جائے گا۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد عمر کے والد بھی وزیر اعلیٰ ہی بنے اور آپ خود بھی وزیر اعلیٰ ہی رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک ہی بن سکتا ہے اور وہ مودی جی ہیں۔

عمر عبداللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی کمپنی یا دکان کھولتا ہے اور اس پر منیجنگ ڈائریکٹر کے نیچے اپنا نام، جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر کے نیچے اپنی بیوی کا نام اور ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر کے نیچے اپنے بیٹے کا نام لکھ دیتا ہے اس طرح خود ہی اپنے عہدے بانٹے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حال ہی میں کہا کہ وہ ریاست میں صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں کو بحال کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.