جموں و کشمیر کے ادھم پور میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کی ایک ٹیم نے مختلف اسکولوں میں طلبا کو دیئے جانے والے کھانے کا جائزہ لیا، اس ٹیم میں ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ بھی شامل تھے جنہوں نے کھانے کا معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں متعلقہ محکمہ کے ذریعہ طے شدہ مینو کا مطابق طلبا کو دئے کانے والے کھانے کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکینش اینڈ ٹرینگ کے ایچ او ڈی کیسی کھجوریا نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی ٹیم کے ساتھ ادھم پور کے اسکولوں میں جا رہے ہیں اور ہمارا مقصد طلبا کو دئے جانے والے کھانے کا معیار اور طے شدہ مینو کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسکولوں میں سپلائی ہونے والے پانی ویریفائیڈ ہونے چاہئے اور ہماری ٹیم اسکولوں میں ٹینکرز کے ذریعہ سپلائی ہونے والے پانی کے معیار کا بھی جائزہ لیتی ہے جس کا نتیجہ بہت ہی مثبت طور پر ظاہر ہو رہا ہے۔