ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اجے لالوانی جو کہ نابینا ہیں۔مختلف ریاستوں کے لوگوں کو ٹریفک کے تئیں بیدار اور اس کے اصول پر عمل آوی Awareness of Traffic Rules Mission کے مشن پر نکلے ہیں۔
19نومبر کومہاراشٹر سے انہوں نے اپنے سفر کی شروعات کی تھی۔اب وہ کشمیر سے کنیا کماری جارہے ہیں۔انکے اس مشن کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوجائیگی
اجے کے ساتھ تقریباً 15 گروپ ممبر ہوتے ہیں۔ اجے جب ہائی وے سے گذرتے ہیں ہیں تو وہ جی پی ایس یا وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور اسی سے دائیں بائیں چلنے کی ہدایت اور سائیکل کو روکنے سمیت متعدد پیغامات اسی جی پی ایس کے ذریعہ اجے تک پہنچاتا ہے۔
اجے اپنے اس مشن کی تکمیل سائیکل سےکر رہے ہیں ۔اجے سائیکل سے اب تک 7500 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔
اجے نابینا ہو کر بھی لوگوں کو ٹریفک کے قوانین کے تئیں بیداری کے لئے پُر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں:اودھم پور میں ٹریفک بیداری مہم
اجے کے اس عمل سے لوگ خوش ہیں اور ان کے جذبہ کو سلام پیش کر رہے ہیں۔