ETV Bharat / city

ادھمپور:محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ادھم پور میں محکمۂ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے اپنے زیرالتواء مطالبات کے پیش نظر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ 'ان کی تنخواہوں کے بقایا جات ادا کئے جائیں اور انہیں مستقل کیا جائے'۔

ادھمپور:محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
ادھمپور:محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 5:03 PM IST

محکمۂ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے آج یوٹی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت ان کے سربراہ سومراج نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ کئی برسوں سے اپنے مطالبات کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے آئے ہیں، لیکن ان کے اس احتجاج کا اب تک کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

ادھمپور:محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'کئی عارضی ملازمین اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ کئی ریٹائر ہوئے لیکن آج تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا اور فی الوقت ایسے کئی ملازمین ہیں جن کی مالی حالت اچھی نہیں ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اب بھی انہیں وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ 'عارضی ملازمین کی تنخواہ محض چھ ہزار روپے ہے اور اتنے کم پیسوں میں پورے گھر کے اخراجات کیسے ادا ہوں گے، خاندان کی دیکھ بھال کیسے کی جائے ہم لوگ کافی پریشان ہیں'۔

مزید پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، تاکہ وہ عارضی ملازمین جو کئی برسوں سے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہیں ان کے مسئلے کا کوئی حل نکلے۔ انہوں نے کہا کہ 'پچھلے 7 برسوں سے کئی عارضی ملازمین کو ان کی تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔ انتظامیہ فوری طور پر ان کی تنخواہیں واگزار کرے اور انہیں مستقل کرے، تاکہ ان عارضی ملازمین کو بھی مستقل ملازمین جیسا فائدہ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.