ETV Bharat / city

ہائر سکنڈری اسکول تھانہ منڈی میں کورونا وائرس جانچ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 3:23 PM IST

وائس پرنسپل لیکچرر ابوبکر ملک نے کہا کہ جانچ اور ویکسینشن ہماری حفاظت کے لیے ہیں۔ اگر چیک اپ کے دوران کوئی مثبت آتا ہے تو اس کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے گھروں میں ہی کورنٹائن ہو سکتے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ان کی دیکھ ریکھ کے لیے تعینات ہیں۔

ہائرسکنڈری اسکول منڈی میں کورونا وائرس جانچ کیمپ کا انعقاد

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں محکمہ صحت کی جانب سے جانچ کمپ کا اہتمام کیا گیا جس دوران طلبہ کے جانچ نمونے لیے گئے۔

اس حوالے سے وائس پرنسپل لیکچرر ابوبکر ملک نے کہا کہ 'اسکولوں میں گذشتہ چند روز سے کورونا وائرس جانچ کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے اسکولوں میں بہت ہی کم بچے حاضر ہو رہے تھے۔ ہماری درخواست پر بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النسا بھٹی نے ایک جانچ ٹیم اسکول میں بھیجی ہے جو یہاں جانچ کررہی ہے۔

سب سے پہلے پرنسپل ہائی سکنڈری اسکول نے اپنا ٹیسٹ کرایا جس کے بعد عملے نے پھر بچوں کے ٹسٹ بھی کیے گئے۔

البتہ آج RTPCR ٹسٹ کیے جارہے ہیں جن کی رپورٹ دو تین دنوں میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے تمام والدین کے نام بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ 'جو بچے اٹھارہ سال کے ہیں انہیں اسکول بھیجیں انہیں ویکسینیشن لگوائیں اور ساتھ ہی ان کی کورونا کی جانچ کرائیں۔'

مزید پڑھیں: اننت ناگ: این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری

انہوں نے مزید کہاکہ جانچ اور ویکسینشن ہماری حفاظت کے لئے ہیں، اگر چیک اَپ کے دوران کوئی مثبت آتا ہے تو اس کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ اپنے گھر میں ہی کورنٹائن ہو سکتے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر ان کی دیکھ ریکھ پر تعینات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.