ETV Bharat / city

ادھم پور: مسافر بس حادثے کا شکار، تین زخمی - جموں و کشمیر

ضلع ادھم پور میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے سبب ان میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔

مسافر بس حادثے کا شکار
مسافر بس حادثے کا شکار
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر ضلع ادھم پور سے 11 کلومیٹر دور گڈالا میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تقریبا 20 افراد سوار تھے، ان میں سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہیں جنہیں ادھم پور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی بس کا نمبر JK02AD-9696 ہے۔

مسافر بس حادثے کا شکار

زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جس کو جموں میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔

وہیں پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، واضح رہے کہ جس راستے پر یہ حادثہ پیش آیا ہے وہ راستہ کافی خستہ حالی کا شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.