ETV Bharat / city

ادھم پور: دکانداروں سے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

بی جے پی کے ریاستی انچارج انیل شرما نے آج ادھمپور کا دورہ کیا اور بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ چین کے خلاف احتجاج کیا اورچینی سامان کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

ادھم پور: دوکانداروں سے چینی سامان کے بائیکاٹ کی اپیل

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:34 PM IST

بی جے پی رہنماؤں نے ضلعی دفتر میں ریاستی انچارج کا استقبال کیا ، جس کے بعد ضلعی سطح پر بی جے پی کے تمام رہنماؤں اور کارکنان نے چین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور چینی صدر کا پوسٹر بھی نذر آتش کیا ۔

اس موقع پر بھارت سوابھیمان کے ضلعی صدر پنکج گپتا نے ماضی میں چینی فوج کے ساتھ پر تشدد تصادم میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ غداری کی ہے ، جس کی وجہ سے بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھم پور: دوکانداروں سے چینی سامان کے بائیکاٹ کی اپیل

انہوں نے شہر کے ہر دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ چینی سامان کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور ان کے سامان فروخت نہ کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے عام لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ بھارتی فوجیوں کے ساتھ ہم سب کی خراج عقیدت یہی ہوگا کہ چینی سامان کو مکمل طور پر بند کردیں۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بنے ہوئے سازوسامان خریدیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.