ETV Bharat / city

ادھمپور ضلع کورٹ میں ایک بڑا حادثہ ٹلا - udhampur urdu news

بدھ کے روز ادھمپور ضلع کورٹ کے احاطے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ ڈی سی دفتر کی چھت کا ایک حصہ ایک وکیل کی گاڑی پر گرا لیکن خوش قسمتی سے اس وقت گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا۔

image
image
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 9:40 AM IST

جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع کورٹ کے احاطے میں کھڑی ایک وکیل کی گاڑی پر ڈی سی دفتر کی چھت کا ایک حصہ گر پڑا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید حد تک نقصان پہنچا ہے۔

ڈی سی دفتر کی چھت کا ایک حصہ ایک وکیل کی گاڑی پر گرا

موقع پر موجود وکیلوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتطامیہ کی عمارت کا یہ حال ہے تو بقیہ سرکاری عمارتوں کا کیا حال ہوگا۔ انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمارت کی جلد از جلد مرمت کرائی جائے ورنہ آئندہ دنوں میں یہاں کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبأ کے سبب سپریم کورٹ نے تمام چھوٹی بڑی عدالتوں کے کام کاج کو روک دیا ہے اور لوگوں کو بھی کورٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بدھ کے روز کورٹ احاطہ خالی تھا اگر یہاں عام دنوں کی طرح یہاں لوگ موجود ہوتے تو کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.