ادھمپور: جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع کے مونگری تحصیل کے پنجر علاقے میں ریچھ نے نوجوان پر حملہ کر بُری طرح زخمی کر دیا، جسے علاج کے لئے پی ایس سی مونگری لے جایا، جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال ریفرل کیا گیا۔
جانکاری کے مطابق ٹھاٹلی پنچایت کے رہنے والے کپور چند کا لڑکا روی کمار جانکاروں کو چرا کر گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اچانک ریچھ نے حملہ کر دیا، حملہ ہوتے ہی نوجوان نے چلایا، چیخ کی آواز سن کر کتے آگئے اور کتے کے بھوکنے کی آواز سن کر ریچھ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔
مزید پڑھیں:
- ادھمپور کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں جگہ ملی
- کشمیر میں حکومت نہیں جنگل راج ہے: محبوبہ مفتی
زخمی روی کو گھر والوں نے ابتدائی صحت مراکز پر پہنچایا، جہاں سے بہتر علاج کے ئے ضلع ہسپتال ریفرل کر دیا گیا۔
اس معاملے کی جانکاری محکمہ جنگلات کے آفیسران کو دی گئی۔ کچھ ہفتے قبل تندوے کے حملے میں ایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اُس وقت محکمہ جنگلات کے ملازمین نے تندوے کو پکڑ لیا تھا۔