جموں و کشمیر کے رٹائرڈ این جی او اینڈ او آر ایس پرسنل فورم کے رٹائرڈ اہلکاروں نے اپنے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کیا۔
رٹائرڈ اہلکاروں کا الزام ہے کہ اس سے قبل ریاستی حکومت سے وہ اپنے مطالبے کر چکے ہیں لیکن آج تک ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی مانگوں کو پورا کرانے کے دوران کئی اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے لیکن حکومت نے آج تک اس پر توجہ نہیں دی۔
اہلکاروں کا الزام ہے کہ اس سلسلے میں کئی بار پینل تشکیل دیا گیا لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا۔
ان رٹائر اہلکاروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد ہی ان کی مانگوں کو پورا کیا جائے۔ ادائگی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔