ETV Bharat / city

گورنر کے مشیر بشیر احمد نے ادھمپور کا دورہ کیا - Advisor to LG visit at Udhampur

ضلع ادھم پور میں آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بشیر احمد نے دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ادھم پورکے لوگوں کے مسائل سے متعلق عوامی نمائندوں اور این جی اوز سے ملاقات کی۔

گورنر کے مشیر بشیر احمد نے ادھمپور کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر کے گورنر کے مشیر بشیر احمد خان نے آج ادھمپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر کے متعدد سماجی و غیر سماجی تنظیموں کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ کی گئی۔ کورونا دور میں ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ و تمام طبقے کے لوگوں کی جانب سے کئے گئے کام کی تعریف کی گئی۔

ادھم پور کے مسائل سے متعلق متعدد این جی اوز اور عوامی نمائندوں نے صلاح کار سے ملاقات کی اور ان کے سامنے ضلع کے درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران ادھم پور کے صنعتی اسٹیٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تاکہ بے روزگار نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

مزید پڑھیں:ادھم پور: گیس سلینڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

اس موقع پر ادھم پور چنیتی قومی شاہراہ کی سڑک کی حالت جلد از جلد ٹھیک کرنے کی بات کی گئی کیونکہ اس سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے روز بروز سڑک حادثات پیش آتے ہیں اور لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑتی ہے۔

ساتھ ہی ٹریڈ یونینوں نے بھی مشیر سے ملاقات کر یہاں تجارت بڑھانے کی بات کی ہے۔ ضلع ادھم پور میں بجلی کی فراہمی کے بہت سارے مسائل ہیں۔اس سلسلے میں بھی انہوں نے بات کی اور ساتھ میں سیاحت کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

مشیر نے ان لوگوں کی بہت تعریف کی جنہوں نے کورونا دور میں بہت سارے قابل ستائش کام کیے ہیں، جن میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس انتظامیہ یا مختلف تنظیموں نے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.