جموں سری نگر قومی شاہرے پر ادھمپور کے قریب مشتبہ حالت میں ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔
اطلاع کے مطابق ٹرک نمبر PB13BC/1515 پنجاب سے کشمیر کی طرف جارہی تھی۔یہ ٹرک پوری چینی سے بھری ہوئی تھی۔آگ لگنے کے کی وجہ سے ٹرک کا پورا کیبین جل گیا، آگ اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک ڈرائیور بری طرح سے جھلس گیا، جسے فوری طور پر ادھم پور کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا ہے۔
چشمدید کے مطابق مشتبہ حالت میں اچانک ٹرک میں آگ لگ گئی، جس میں ڈرائیور بری طرح سے جھلس گیا ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ گول میلا میں بائی پاس روڈ کے قریب موجود ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی ہے۔یہ خبر سنتے ہی ہم فورا یہاں پہنچ گئے، لیکن ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی یہاں سول واٹر ٹینکر موجود تھا، اس کی مدد سے ہم آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوپائے۔اگر ہم وقت پر نہیں پہنچتے تھے تو بہت بڑا حادثہ درپیش ہوسکتا تھا۔
وہیں موقع پر پہنچ کر فائر محکمہ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ بہت بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا کیونکہ جمعہ کے روز قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے ٹرکوں کی ایک لمبی قطار یہاں موجود رہتی ہے۔لیکن محکمہ فائر کے وقت پر پہنچنے سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا اور کسی طرح کا کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔