ETV Bharat / city

ادے پور: رشوت کے الزام میں ہیڈ کانسٹبل گرفتار - ہیڈ کانسٹبل گرفتار

جمعہ کے روز ادے پور میں اے سی بی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ہیڈ کانسٹبل نے ایف آئی آر سے نام ہٹانے کے بدلے 4 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

Udaipur: Head constable arrested for taking bribe
ادے پور: ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:26 AM IST

جمعہ کے روز ضلع کی اے سی بی کی ٹیم نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اے سی بی کی ٹیم نے ضلع کے سائرہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹبل شاعر علی کو 3500 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

دراصل پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شاعر علی نے پوناولی کے رہائشی نرونت سنگھ اور بھاگوت سنگھ پر حملہ کے ایک مقدمے میں درج ایف آئی آر سے نام ہٹانے کے لیے چار ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ جس پر معاہدہ طے ہونے پر 500 روپے ملزم ہیڈ کانسٹیبل نے جمعرات کو ہی لے لیے تھے۔ اس کی شکایت ان لوگوں نے اے سی بی کو دی، جس کے بعد اے سی بی کے اے ایس پی سدھیر جوشی کی سربراہی میں ٹیم نے معاملے کی تصدیق کی۔ معاملے کی تصدیق کے بعد ملزم ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے سی بی ٹیم کی انسپکٹر ڈاکٹر نیہا شیکھاوت نے کارروائی کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے مقدمہ درج کیا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل نے ایف آئی آر سے نام ہٹانے کے بدلے رشوت مانگی ہے۔ جس کے بعد کیس کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز شکایت کنندہ ہیڈ کانسٹیبل کو مقدمے میں رشوت کی رقم دے رہا تھا، تبھی اے سی بی کی ٹیم نے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.