ETV Bharat / city

بیرون ملک سے کیرلا لوٹے 363 ہندوستانی شہری - AI Express

وندے بھارت مشن کے تحت 64 پروازوں میں 12 ممالک سے تقریباً 14,800 مسافروں کو وطن لانے کا منصوبہ ہے۔ ان میں ایئرانڈیا 08 سے 15 مئی کے درمیان 41 اور ایئر انڈیا ایکسپریس 07 سے 13 مئی کے درمیان 23 پرواز کرے گا۔

Vande Bharat Mission
Vande Bharat Mission
author img

By

Published : May 8, 2020, 10:55 AM IST

بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شروع کیے گئے ’وندے بھارت‘ مشن کے پہلے دن نو نہالوں سمیت 363 شہریوں کو لے کر دو پروازیں آج رات کیرلا پہنچیں۔

بیرون ملک سے کیرلا لوٹے 363 ہندوستانی شہری

یہ دونوں پروازیں ائیر انڈیا ایکسپریس کی تھیں جو شہری ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ایئر لائن ہے۔ پہلی پرواز ابو ظہبی سے کوچی پہنچی جس میں 177 مسافر اور چار نو نہال تھے۔ دوسری پرواز دبئی سے کوجھیکوڈ پہنچی ہے۔ اس میں 177 مسافر اور پانچ نو نہال سوار تھے۔

بیرون ملک سے تمام ہندوستانیوں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ ہوئی ہے۔ اب انھیں 14 دن کے لازمی قرنطین میں اپنے خرچے پر رہنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی انھیں اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ بیرون ملک سے ہندوستان آنے کے لیے کرایے کا خرچ بھی مسافروں کو خود ہی اٹھانا پڑا ہے۔

دونوں ہی پروازوں میں کووڈ-19 سے بچنے کے لیے ہدایات کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا تھا۔ تمام کرو ممبرس نے پرسنل پروٹیکٹیو اکویپمینٹ (پی پی ای) کٹس پہن رکھے تھے۔ ہر مسافر کو اسکریننگ کے بعد ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

وندے بھارت مشن کے تحت 64 پروازوں میں 12 ممالک سے تقریباً 14,800 مسافروں کو وطن لانے کا منصوبہ ہے۔ ان میں ایئرانڈیا 08 سے 15 مئی کے درمیان 41 اور ایئر انڈیا ایکسپریس 07 سے 13 مئی کے درمیان 23 پرواز کرے گا۔

مہم کے دوسرے دن جمعہ کے روز ائیر انڈیا ایکسپریس تین اور ایئر انڈیا بھی تین پروازوں میں بیرون ملک سے ہندوستانیوں کو لے کر آئیں گی۔ ایئر انڈیا ڈھاکہ سے دہلی، سنگاپور سے دہلی اور ریاض سے کالی کٹ کو پرواز کرے گا۔ ایئر انڈیا ایکسپریس بحرین سے کوچی کے لیے ایک اور دبئی سے چنئی کے لیے دو پروازیں کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.