ETV Bharat / city

کیرالہ میں ڈرون ریسرچ لیب قائم کیا جائے گی: ڈی جی پی - اینٹی ڈرون سسٹم

کیرالہ کے ڈی جی پی انل کانت نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ریاست میں ایک ڈرون ریسرچ لیباریٹری قائم کی جائے گی اور اس میں اینٹی ڈرون سسٹم تیار کیا جائے گا۔

DGP Anil Kant
کیرالہ کے ڈی جی پی انیل کانت
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 11:39 AM IST

کیرالہ میں کسی بھی قسم کے سکیورٹی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ڈرون ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائے گی یہ بات ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل انل کانت نے جمعہ کے روز بتائی۔

انل کانت نے کہا "ڈرون ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہے، جو شہروں کے لیے بھی بہت سنگین ٹکنالوجی کا خطرہ بن سکتا ہے۔ ہم نے اس کا نوٹس لیا ہے اور ہم ڈرون ریسرچ لیب اور ڈرون فورینسک لیب شروع کر رہے ہیں اس کے علاوہ کیرالہ پولیس اینٹی ڈرون سسٹم تیار کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

کیرالہ کے ڈی جی پی نے ایک آن لائن پریس میٹنگ کے دوران کہا "ہم سائبرڈروم میں اپنے رضاکاروں اور اس شعبے کے دیگر ماہرین کے ساتھ اینٹی ڈرون سسٹم تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔"

سائبرڈروم کیرل پولیس ڈپارٹمنٹ کا ایک تکنیکی تحقیق اور ترقی کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹکنالوجی سے پولیس کی جدید کاری جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی حصے میں ڈرون کی دراندازی

انہوں نے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ سرفہرست ہوگا۔ "حال ہی میں ہمارے یہاں خواتین کے خلاف جہیز اور ہراساں کرنے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔''

اس طرح کے معاملات میں مجرموں کی جلد سے جلد تفتیش کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے پہلے سے ہی موجود خواتین پولیسنگ سسٹم مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.