ETV Bharat / city

کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوئی - بچے کا یوم پیدائش

ریاست کیرالہ میں گزشتہ ہفتے مٹی کے تودے کی زد میں آکر اب تک 52افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 19 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوئی

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 8:11 PM IST

کیرالہ کے اڈوکی میں پیٹی مڈی پہاڑی پرگرنے والے مٹی کے تودے سے مزید 3 لاشیں بر آمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے مٹی کے تودے گرنے سے چاے کے باغ میں کام کرنے والے مزدوروں کی بستی اس کی زد میں آگئی تھی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں کتنے افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

کنن دیون ہلس پلانٹٹیشن کمپنی کے مطابق متاثرہ علاقے میں 83 افراد رہائش پذیر تھے، جبکہ محکمہ ریونیو نے 78 افراد کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے بعد 19 افراد لاپتہ ہیں اور 12 افراد کو بچایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے قبل علاقے میں ایک گھر میں ایک بچے کا یوم پیدائش منایا جا رہا تھا اور اس وقت بہت سے لوگ اس میں حصہ لے رہے تھے۔ ان تمام لوگوں کے تودے کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.