ETV Bharat / city

ایم آئی ایم کا کارپوریشن کے خلاف احتجاج - ایم آئی ایم کا تھانے میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج

تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 1460 بوسیدہ عمارتوں کی فہرست جاری کرنے کی وجہ سے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ممبرا میں احتجاج کیا گیا۔

ایم آئی ایم کا تھانے میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 10:58 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:06 PM IST

مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں حال ہی میں ایک مخدوش عمارت کے منہدم ہونے سے ملبہ میں دو افراد ہلاک، چھ افراد شدید طور سے زخمی اور کئی بے گھر ہوگئے ہیں.

ایم آئی ایم کا تھانے میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج

بھیونڈی اور ممبرا میں اس طرح کی سیکڑوں مخدوش عمارتیں ہیں جس میں لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر رہ رہے ہیں

میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جو فہرست جاری ہوتی ہے اس میں کئی خامیاں ہوتی ہیں۔

ممبرا میں مجلس اتحاد المسلمین نے تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ بوسیدہ عمارتوں کی فہرست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ 1460بوسیدہ عمارتوں کی فہرست سراسر غلط ہے اس میں کئی اچھی اور مضبوط عمارتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ہزاروں کی تعداد میں بوسیدہ عمارتیں ہیں ان میں کئی تو ایسی ہیں جن میں رہنا انتہائی خطرناک ہے لیکن لوگ جائیں تو جائیں کہاں ؟

دوسری جانب سے ہر سال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مخدوش عمارتوں کی فہرست تیار کر کے انھیں نوٹس بھیج دیتی ہے یا عمارت کے گیٹ پر چسپاں کر کے چلی جاتی ہے اس طرح انھوں نے ممبرا میں 1460مخدوش عمارتوں کی فہرست اے، بی اور سی ون کی کیٹیگری میں شامل کیا ہے ۔

اس فہرست کے تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) ممبرا بلاک کے صدر ببلو شیخ اور کوسہ بلاک صدر ساجد شیخ نے دارالفلاح مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کی یہ فہرست محض ایک خیالی طور پر تیار کی گئی ہے۔

ساجد شیخ کے مطابق ٹی ایم سی نے ممبرا کوسہ میں 1460عمارتوں کو مخدوش قرار دیا ہے جبکہ اس فہرست میں بہت سی اچھی عمارتوں کا نام بھی شامل ہے۔

ساجد نے مزید کہا کہ اگرچہ مان بھی لیا جائے تو کیا آپ اتنی ساری بلڈنگوں کو خالی کراوئنگے ؟ آپ کے پاس انکے مکینوں کے لیے متبادل مکان ہیں کیا؟

انھوں نے کہا کہ 14روم تو مہیا کرا نہیں سکتے اور 1460عمارتوں کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے وہ بھی بغیر کسی جانچ کے، انتظامیہ اپنے دفتر پر بیٹھے یہاں وہاں کی شکایت سننے کے بعد فہرست تیار کردیتے ہیں انھیں چاہئے کہ فہرست تیا رکرنے سے قبل ان عمارتوں کی آڈیٹ کی جائے اور رپورٹ تیار کی جائے ۔

اسی طرح ممبرا بلاک صدر ایاز(ببلو) شیخ نے بتایا کہ ایم آئی ایم کارپوریٹروں و لیڈران نے اس سے قبل بھی کمشنر جیسوال سے متعدد بار شکایت کی کہ وہ ان مخدوش عمارتوں کی فہرست کی جانچ کے لیے انجنینئر اور اعلیٰ افسران کی ٹیم تیار کریں اور خود اس پر نظر رکھیں کیوں کہ پربھاگ سمیتی کے ذریعہ تیارکی جانے والی مخدوش عمارتوں کی فہرست محض من گھڑت اور فرضی ہے

Intro:ممبرا : میونسپل کی مخدوش عمارتوں کی فہرست کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں حال ہی میں ایک مخدوش عمارت کے منہدم ہونے سے ملبہ میں دو افراد جاں بحق، چھ افراد شدید طور سے زخمی اور کئی بے گھر ہوگئے ہیں. بھیونڈی اور ممبرا میں اس طرح کی سیکڑوں مخدوش عمارتیں ہیں جس میں لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر رہ رہے ہیں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جو فہرست جاری ہوتی ہے اس میں بھی کئی خامیاں ہوتی ہیں اس بات کو لیکر جمعہ کو  ممبرا میں مجلس اتحاد المسلمین نے تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ مخدوش عمارتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ 1460مخدوش عمارتوں کی فہرست سراسر غلط ہے اس میں کئی اچھی اور مضبوط عمارتوں کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔
 تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ہزاروں کی تعداد میں مخدوش عمارتیں ہیں ان میں کئی تو ایسی ہیں جن میں رہنا انتہائی خطرناک ہے لیکن لوگ جائیں تو جائیں کہاں ؟ دوسری جانب سے ہر سال میونسپل کارپوریشن ہر پربھاگ سمیتی مخدوش عمارتوں کی فہرست تیار کر کے انھیں نوٹس بھیج دیتی ہے یا عمارت کے گیٹ پر چسپاں کر کے چلی جاتی ہے اس طرح انھوں نے ممبرا میں 1460مخدوش عمارتوں کی فہرست اپنے زمرت اے، بی اور سی ون میں شامل کیا ہے ۔ اس فہرست کولیکر مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ممبر ابلاک صدر ببلو شیخ اور کوسہ بلاک صدر ساجد شیخ نے آج دارالفلاح مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کی یہ فہرست محض ایک خیالی طور پر تیار کی گئی ساجد شیخ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ٹی ایم سی نے ممبر اکوسہ میں 1460عمارتوں کو مخدوش قرار دیا ہے اس فہرست میں بہت سی اچھی عمارتوں کا نام بھی شامل ہے ساجد نے بتایا کہ اگرچہ مان بھی لیا جائے تو کیا آپ اتنی ساری بلڈنگوں کو خالی کراوگے ؟ آپ کے پاس انکے مکینوں کے لئے متبادل مکان ہیں کیا؟ انھوںنے کہا 14روم نہیں ہیں اور 1460عمارتوں کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی جانچ کے ادھیکاری گھر اپنے دفتر پر بیٹھے یہاں وہاں کی شکایت سننے کے بعد فہرست تیار کردیتے ہیں انھیں چاہئے کہ فہرست تیا رکرنے سے قبل ان عمارتوں کی آڈیٹ کی جائے اور رپورٹ تیار کی جائے ۔ اسی طرح ممبرا بلاک صدر ایاز(ببلو) شیخ نے بتایا کہ ایم آئی ایم کارپوریٹروں و لیڈران نے اس سے قبل بھی کمشنر جیسوال سے متعدد بار شکایت کی کہ وہ ان مخدوش عمارتوں کی فہرست کی جانچ کے لئے انجنینئر اور اعلیٰ افسران کی ٹیم تیار کریں اور خود اس پر نظر رکھیں کیوں کہ پربھاگ سمیتی کے ذریعہ تیا رکی جانے والی مخدوش عمارتوں کی فہرست محض من گھڑت اور فرضی ہے ۔ ا سطرح یہاں ایم آئی ایم لیڈران و کارکنان نے یہاں ٹی ایم سی ہوش میں آو ¿۔ممبر اکے ساتھ سوتےلا سلوک بند کرو جیسے نعرے بھی لگائے۔اور مطالبہ کیا کہ کسی بھی عمارت کومخدوش قرار دینے سے قبل اسکی جانچ کی جائے اور جو فہرست جاری کی گئی اس میں شامل تمام عمارتوں کو آڈیٹ کرا کے اسکی رپورٹ عمارت کے مکینوں کو سونپی جائے اور انھیں مرمت کرانے کو کہا جائے ۔

بائٹ1: ساجد شیخ ۔ ایم آئی ایم کوسہ صدر

بائٹ2: ایاز شیخ ۔ ایم آئی ایم ، ممبرا بلاک صدر

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Body:ممبرا : میونسپل کی مخدوش عمارتوں کی فہرست کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
Conclusion:ممبرا : میونسپل کی مخدوش عمارتوں کی فہرست کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
Last Updated : Sep 28, 2019, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.