ETV Bharat / city

بھیونڈی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع

پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین آشیا نے بھیونڈی شہرمیں کورونا متاثرین میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 12 جولائی تک کی توسیع کردی ہے،

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Jul 3, 2020, 8:53 PM IST

bhiwandi lockdown
بھیونڈی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین آشیا نے بھیونڈی شہر میں 12 جولائی تک لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردیا ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہر کو مائکرو کنٹینمنٹ زون کی فہرست میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں صرف دودھ، پھل، کرانہ اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

بھیونڈی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع

واضح رہے کہ بھیونڈی میں تیزی سے پھیل کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے کارپوریشن نے 18 جون سے تین جولائی تک 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرکے شہر کو کنٹینمنٹ زون کی فہرست میں رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

کارپوریشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں تو بند کردی گئیں تھیں لیکن شہریوں کی جانب سے کووِڈ-19 کے ہدایات پر عمل نہ کرنے کے سبب متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا جس کے سبب اموات میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح60 فیصد زائد

گزشتہ تین دنوں سے شہر میں بالترتیب کورونا سے متاثر 82, 82 اور88 نئے کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے، گزشتہ روز 88 نئے مریضوں کے ساتھ شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجوعی تعداد دو ہزار ایک سو 11 ہوگئی ہے۔ جس میں 968 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں لیکن 114مریض اس وبا کے شکار بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹینمنٹ زون میں کرانہ کی دکانوں کو صبح 11 بجے سے شام تین بجے تک اور دودھ کی دکانوں کو صبح 8 بجے سے صبح دس بجے تک وہیں شام پانچ بجے سے سات بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وہیں موٹر کار، ٹیکسی اور آٹو رکشا جیسی گاڑیوں کی غیرضروری آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر کے ذریعہ کنٹینمنٹ کے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.