ETV Bharat / city

کورونا وائرس: سات دن بند رہے گی نوی ممبئی کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی - ممبئی

کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد مہاراشٹرا کے نوی ممبئی میں واقع اے پی ایم سی کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: سات دن بند رہے گی نوی ممبئی کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:57 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے قہر کی وجہ سے نوی ممبئی کی ایگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) 11 سے 17 مئی تک بند رہے گی۔

اے پی ایم سی بازار میں سبزیاں، پھل، مصالحے، اناج، آلو اور پیاز کی دوکانیں ہیں اس بازار میں 85 لوگ جن میں تاجر، مزدور اور بازار کے ملازمین شامل ہیں، جمعہ کو کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے اور ان کے رابطے میں آئے 117 لوگوں کے بھی اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری (مارکیٹ) انوپ کمار، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر (آئی اے ایس) سنجیو جیسوال، لیڈر نریندر پاٹل، تمام مارکیٹوں کے نمائندے، مارکیٹ ایڈمنسٹریٹرز، نوی ممبئی میونسپل کمشنر انا صاحب مِسال اور کونکن ڈویژنل کمشنر شیواجی ڈونڈ کے درمیان ہوئی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

اے پی ایم سی سکریٹری انل چوہان نے کہا ’’مارکیٹ کو مکمل طور پر انفیکشن سے پاک کیا جائے گا اور جن ملازمین کی ابھی تک کورونا وائرس جانچ نہیں ہوئی ہے ان کی جانچ جلد ہی کرائی جائے گی‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.