ریاست پنجاب کے ترنترن میں نگر کیرتن کے دوران ٹرالی میں رکھے پٹاخوں میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے لیکن انکی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ کشھ لوگ ٹرالی سے بھرے پٹاخوں کو لیکر جارہے تھے اور پٹاخے بھی پھوڑ رہے تھے اچانک پٹاخوں سے بھری ٹرالی میں دھماکہ ہوگیا جس کی وجہ سے دردناک حادثہ پیش آیا۔