ان کی اس ملاقات سے قیاس کی جارہی ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
عام انتخابات سے قبل ہی یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ الپیش ٹھاکر بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپنے تین-چار اہم ساتھیوں کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آج نتن پٹیل کے ساتھ انہوں نے تقریبا ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔ الپیش ٹھاکور ریاست کے ابھرتے ہوئے ایک پسماندہ طبقہ کے رہنما ہیں۔
گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران الپیش سرخیوں میں آئے تھے۔ وہ ابھی گجرات کے رادھن پور سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے کانگریس کا دامن تھام لیا تھا، لیکن لوک سبھا انتخاب کے دوران ان کے ناراض ہونے کی خبریں گشت کرنے لگی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق الپیش کی ٹھاکر کے حامی لوک سبھا انتخابات کے دوران ٹکٹ نہ ملنے سے کافی ناراض تھے۔ اسی وجہ سے ان پر ان کے حامی کانگریس چھوڑنے کا دباؤ بنا رہے تھے۔