سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رینہ واری علاقے میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں نوجوان زخمی ہوا جن کا علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Youth stabbed in Srinagar, hospitalized پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ زخمی نوجوان کی شناخت طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے جو خانیار کا رہنے والا ہے۔ مذکورہ نوجوان کو نزدیکی ہسپتال جے ایل این ایم پہنچایا گیا جس کے بعد مزید علاج کے لیے انہیں ایس ایچ ایم پسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Grenade Attack in Shopian: شوپیاں میں گرینیڈ حملہ
پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے اور حملہ آور کو پکڑنے کے لیے کارروائی تیز کی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سرینگر کے شہر خاص علاقے میں گزشتہ برس ایسے ہی تین واقعات پیش آئے تھے جن میں مقامی نوجوان ملوث پائے گئے تھے۔