ETV Bharat / city

Yousuf Tarigami on J&K Situation: حکومت پورے کشمیر کو ہی جیل میں تبدیل کردے، گرفتاریوں پر تاریگامی کا طنز - Yousuf Tarigami Statment on Har Ghar Tiranga Campaign

وادی کشمیر میں گرفتاریوں پر سی پی آئی ایم رہنما یوسف تاریگامی نے کہا کہ 'یہاں کے نوجوانوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کو ایک ہی بار جیل خانہ میں تبدیل کر دے۔ Yousuf Tarigami Critisize Central Government

Yousuf Tarigami slams central government
وادی کشمیر میں گرفتاریوں پر یوسف تاریگامی کا بیان
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 6:09 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:48 PM IST

شوپیان: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں منعقد ایک جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف تاریگامی نے متعدد معاملوں میں مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ سی پی ایم لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عوامی جسلہ سے خطاب کیا۔ جلسہ میں سی پی آئی ایم پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ Yousuf Tarigami Statment on Har Ghar Tiranga Campaign

کشمیر کے حالات پر یوسف تاریگامی کا ردعمل

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف تاریگامی نے 'ہر گھر ترنگا' مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 'جب لوگوں کے دِلوں میں ترنگا ہوگا تو اس کی شان بڑھ جائیگی زبردستی ترنگا تھما دینے سے ترنگا کی توہین ہوگی۔ امر ناتھ یاترا کے بارے میں یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 'امسال ابھی تک کافی تعداد میں یاتری یہاں آئے اور یہاں کے لوگوں نے یاتریوں کا استقبال کرکے ان کی بھرپور مدد کی تاہم حکومت کی طرف سے یہ کیوں کہا گیا کہ 5 اگست سے پہلے یاتری واپس لوٹیں۔ Yousuf Tarigami on Amarnath Yatra

انہوں نے بتایا کہ دہلی اور اتر پردیش میں مسلمانوں کے گھروں اور دیگر املاک پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں۔ اگر کسی پر کوئی الزام عائد ہوتا ہے تو قانونی طور پر اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 'انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس دوران وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ سرینگر اور دہلی کے درمیان دوریاں ہیں جنہیں اب ختم کرنا ہے لیکن تب سے لے کر اب تک مرکزی حکومت نے ایسا ایک بھی قدم جموں و کشمیر کی طرف نہیں بڑھایا جس سے دل کی دوریاں ختم ہوں۔'

وادی کشمیر میں گرفتاریوں پر یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 'یہاں کے نوجوانوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کو ایک ہی بار جیل خانہ میں تبدیل کر دے۔' Yousuf Tarigami Slams Central Government

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.