ETV Bharat / city

یاسین ملک پر قتل کا مقدمہ چلے گا - جسٹس سنجے کمار گپتا

فضائیہ کے ایک ملازم کا گولی مار کر قتل کرنے اور سابق وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغواکرنے کے الزام میں جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

یاسین ملک پر قتل کا مقدمہ چلے گا
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 12:56 PM IST

Updated : Apr 27, 2019, 1:59 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سال 2008 کے اس حکم کو رد کر دیا ہے جس کے تحت سماعت کو سرینگر منتقل کر دیا تھا۔

جسٹس سنجے کمار گپتا نے 27 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ کی سنگل بینچ کے اس فیصلے کو بھی رد کر دیا ہے جس نے، 1995 میں ملک کے خلاف مقدمے کو منتقل کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ 25 اکتوبر 2008 کا جموں کی خصوصی ٹاڈا عدالت کا حکم صحیح نہیں تھا۔ در اصل ٹاڈا عدالت نے مقدمے کو سرینگر منتقل کرنے کی ملک کی عرضی قبول کر لی تھی۔ یاسین ملک فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

انہیں این آئی اے نے دہشت گردی اور علیحدگی پسند تنظیموں کو پیسہ مہیا کرانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے اس سلسلے میں اگست اور ستمبر 1990 میں دو چارج شیٹ داخل کیے تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Apr 27, 2019, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.