پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے World Wetlands Day منایا گیا۔ اس موقعے پر کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ ویٹ لینڈز ویسٹ لینڈز نہیں Wetlands are Not West Lands ہیں، بلکہ نوع انسانی کے لیے یہ قدرت کا عظیم تحفہ ہے۔
سرینگر کے ایچ ایم ٹی زینا کوٹ علاقے میں ہوکرسر ویٹ لینڈ میں محکمہ وائلڈ لائف جموں و کشمیر Department of Wildlife J&K in Hokersar wetland کی طرف سے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے پی کے پولے کا کہنا تھا کہ 'یہ قدرت کی ایسی نعمت ہے کہ یہ نہ صرف پرندوں بلکہ مختلف جانوروں، حشرات الارض یا رینگنے والے جانداروں کا بھی مسکن ہے جو ماحولیاتی توازن کے لیے اپنی حیاتیاتی اہمیت رکھتے ہیں، جس کے لیے ان لوگوں کا کردار بہت اہم ہے جو آبی علاقوں کے آس پاس رہتے ہیں'۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'وادی میں موجودہ آبی پناہ گاہوں کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ ان پناہ گاہوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے کیونکہ یہ سیاحوں کو بھی اپنی جانب راغب کرسکتا ہے۔ محکمہ نے پہلے ہی کچھ ایسے طریقے طے کر لیے ہیں جو کہ پورے ویٹ لینڈ کے پانی کی سطح کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Wetlands in Kashmir Shrinking: حکومت کی عدم توجہی سے بیشتر آبی گاہوں کا رقبہ سکڑتا جارہا ہے
وہیں اس تعلق سے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن رشید نقاش کا کہنا تھا کہ 'رواں برس وادی میں اب تک چار لاکھ سے زائد مہاجر پرندے آئے ہیں، جن میں کچھ نئی قسم کے بھی ہیں۔ آج کا دن ان پناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کرانے کے غرض سے منایا جاتا ہے'۔