مرکز زیر انتظام جموں وکشمیر کے سرینگر میں 11 فروری کو پانچواں یوم عالمی یونانی منایا گیا۔
اس سلسلے میں آج ڈائریکٹر آی ایس ایم کی طرف سے سرینگر کے ڈینٹل کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاریکٹر آی ایس ایم ڈاکٹر موہن سنگھ کے بطور مہمان خصوصی طور پر موجود تھے۔
اس پروگرام میں آیوش سے وابستہ کئی ڈاکٹروں نے شرکت کی تو وہیں اس دوران سال بھر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور دن بدن آگے بڑھ رہے یونانی طریقہء علاج میں ہو رہی پیش رفت پر اظہار خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کئی ڈاکٹروں کو کووڈ کے دوران بہتر کام کرنے پر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: اتراکھنڈ حادثے میں لاپتہ انجینیئر کے گھر پر غم کا ماحول
واضح رہے کہ یوم عالمی یونانی حکیم اجمل خان کی یوم پیدائیش کے دن پر منایا جاتا ہے، جو ایک ماہر حکیم تھے۔