سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ دنوں سونزل نام کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے خواجہ سراؤں کے لیے ایک سمینار کا اہتمام کیا۔ سمینار میں وادی سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ Transgender Seminarheld in Srinagar
اس موقع پر حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے خواجہ سرا طبقے کی بہبودی کے لیے تشکیل دیے گئے ویلیفئر بورڈ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران ٹرانسجینڈر ایسوایسشن کی چیرپرسن میر مہک نے کہا کہ اگر یہ بورڈ ہماری بہبودی کے لیے بنایا گیا تو ہماری ایسوسیشن کے ایک بھی ٹرانسجینڈر کو بورڈ کا ممبر کیوں نہیں بنا یا گیا۔ بورڈ میں خواجہ سراؤں کو نہ شامل کرنا قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بورڈ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس میں ان کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ Without us, Transgender Welfare Board is Meaningless
واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے خواجہ سراؤں کے لیے ٹرانس جینڈر ویلفیئر بورڈ تشکیل دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس بورڈ کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سرکاری اسکیمز اور فلاحی اقدامات تک ان کی رسائی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ سمینار میں مہک میر نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہبودی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس دوران سمینار منعقد کرنے والے ظہور احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ٹرانسجینڈرز کی بہبودی کے لیے کیے گئے اقدام کا جائزہ لینا تھا'۔
مزید پڑھیں: