ETV Bharat / city

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تیاریاں شروع - وادی کشمیر کی عوام سردیوں کی تیاریوں میں مصروف

شوپیان ضلع کے بازاروں میں آج کل لوگوں کا کافی ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کی خریداری کررہے ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑیاں لگا رکھی ہیں جن پر گرم ملبوسات، کمبل اور کانگڑیاں سجای گئی ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد کی تیاریوں میں خریداری کررہے ہیں۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تیاریاں شروع

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 6:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں بھی لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہاں کے لوگ سیب کے درختوں کی شاخ تراشی کرکے شاخوں کو جمع کرتے ہیں جس کے بعد اسے جلا کر ان سے کوئلہ حاصل کرتے ہیں۔ کوئلے کو موسم سرما کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ سرما شروع ہوتے ہی کوئلہ گرمی دینے والی کشمیر کی روایتی کانگڑی میں بھر کر گرمی حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تیاریاں شروع

یہاں کے لوگ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی غذائی اجناس اور اشیاء ضروریہ کا وافر اسٹاک اپنے گھروں میں جمع کرتے ہیں اور سردیوں سے بچنے کے لئے روایتی کانگڑیوں میں استعمال ہونے والے کوئلے کی کئی بوریاں گھروں میں دستیاب رکھتے ہیں اس کے علاوہ گرم ملبوسات کا بڑھ چڑھ کراستعمال کرتے ہیں۔

شوپیان ضلع میں آج کل بازاروں میں لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کی خریداری کررہے ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑی لگا رکھی ہیں جن پر گرم ملبوسات، کمبل اور کانگڑیاں سجای گئی ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد کی تیاریوں میں خریداری کررہے ہیں۔

موسم سرما میں کافی برفباری ہوتی ہے اور کئی سیاح وادی کشمیر کا رُخ کرکے برف کا مزہ بھی لیتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہیں موسم سرما میں کشمیریوں کی زندگی کئی مسائل کی وجہ سے بڑی مشکل ہوتی ہے۔ جہاں بھاری برسات اور برفباری کی وجہ سے کہیں آنا جانا بند ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: لہنون مرگن ٹاپ کی سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک کیلئے بحال

برفباری کی وجہ سے بجلی اور پانی کی سپلائی میں رکاوٹ آنے پر لوگ گونا گوں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کئی دنوں تک بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوکر رہ جاتی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی تک گرنے کی وجہ سے پانی کی پائپیں منہدم ہونے سے پانی بھی بند ہو جاتا ہے اور لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.