ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے درمیان سیاحت کی بحالی، دیوانے کا خواب یا حقیقت؟ - tourism amid lockdown

جہاں زیادہ تر افراد نے حکومت کے فیصلہ کو حیران کن قرار دیا ہے۔ وہیں کچھ افراد پُر اُمید ہیں کہ رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لا کر سیاح اور اس شعبے سے جڑے لوگ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو پھر سے بحال کر سکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بیچ سیاحت کی بحالی، دیوانے کا خواب یا حقیقت

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 9:02 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انتظامیہ نے کشمیر میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ لیکن حیران کن بات ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد انتظامیہ نے بیرونی سیاحوں کے لیے سیاحتی شعبے کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے شعبہ سیاحت سے منسلک افراد مخمصے میں پڑے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بیچ سیاحت کی بحالی، دیوانے کا خواب یا حقیقت

رواں ماہ کی 14 تاریخ کو انتظامیہ نے سیاحتی شعبے کو کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق صرف ہوائی راستے سے آنے والے سیاحوں کو ہی وادی آمد کی اجازت ہوگی۔

تاہم سیاحتی شعبے سے منسلک افراد اس شش و پنچ میں مبتلا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بیچ سیاح وادی کی سیر کو کیونکر آئیں گے اور وہ کس طرح صحت افزاء مقامات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر ٹورزم الائنس کے چیئرمین منظور پختون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اگر انتظامیہ کو وادی کشمیر میں حقیقی معنوں میں سیاحت یا تجارتی سرگرمیاں بحال کرنی ہیں تو انہیں ایک واضح منصوبہ عوام کے سامنے لانا چاہیے تاکہ لوگ کسی مخمصے کا شکار نہ ہوں۔

کشمیر ہائوس بوٹ اونرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرشید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتظامیہ نے تمام سیاحتی مقامات بند کر دئے ہیں۔ اور انتظامیہ کا اعلان پوری دنیا کو پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاؤن اور بندشوں کے بیچ سیاح وادی وارد کیسے ہو سکتے ہیں اور وہ کن صحت افزا مقامات کی سیر کر پائیں گے۔'

اس شعبے سے جڑے کئی افراد اس فیصلے کو لیکر پُر اُمید ہیں کہ کووڈ 19کے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لاکر سیاح اور اس شعبے سے جڑے لوگ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو پھر سے بحال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد عائد بندشوں اور کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شعبہ سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر تجارتی سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ ہیں۔ شعبہ سیاحت سے منسلک لاکھوں افراد تقریباً ایک سال سے پوری طرح بے روزگار ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے لوگوں کے مشکلات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہوں نے شعبہ سیاحت کی سرگرمیاں بحال کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں جس کے لیے ایک منظم منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.