ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرینگر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر Srinagar Meteorological Department سونم لوٹس نے بتایا کہ 'جیسی پیشنگوئی کی گئی تھی کہ رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش ہوگی ویسا ہی ہوا۔ ابھی خطے میں موسم صاف ہے۔ درج حرارت بھی ٹھیک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں دن کا درج حرارت اس وقت منفی 1.4 ڈگری سینٹی ہے وہیں جموں میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور لداخ میں منفی 10 کے آس پاس ہے۔
سونم لوٹس نے مزید بتایا کہ 'آنے والے دنوں میں درج حرارت میں مزید گراوٹ ہونے کا امکان ہے۔ صبح اور شام دونوں وقت سرد لہر ہوگی تاہم دن کا درج حرارت موزوں رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دس دن تک موسم صاف رہے گا۔ قسم کے موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دھند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونم لوٹس کا کہنا تھا کہ 'دھند میں بھی کافی کمی آئی ہے۔