سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 اکتوبر تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے۔ Kashmir Weather
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.7
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ ادھر وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
یو این آئی