ETV Bharat / city

JK Weather کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔JK Weather

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 3:29 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر وادی میں جاری خشک موسم سے جہاں کسان خوش ہیں اور اپنے اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف ہیں وہیں لوگوں کو دن کی ہلکی دھوپ سے پارکوں میں خاص طور پر صبح اور سہہ پہر کے بعد لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔JK Weather

وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے علی محمد نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال رواں سیزن کے دوران موسم خشک رہا جس سے کسانوں کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا، 'میں نے دھان کی فصل بھی اچھی طرح کاٹی اور دھان کو گھر بھی لایا اور اس کے علاوہ میرا سیب کا ایک باغ بھی ہے اور سیب درختوں سے سیب بھی اچھی طرح سے اتارے۔' دن میں دھوپ چھائی رہنے سے لوگوں کو صبح اور سہہ پہر کے بعد پارکوں میں بیٹھے خزان کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئےے دیکھا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجوعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: JK Weather کشمیر میں موسم مسلسل خشک، کسان خوش

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.