سری نگر: ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بالائی علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 ستمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ dry Weather in Kashmir
ادھر وادی میں گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے جبکہ باقی مقامات پر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں پیر سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن بھر دھوپ چھائی رہی۔ موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں کو دھان کی کھیتوں میں فصل کتائی کے کام مصروف دیکھا گیا۔
یو این آئی