ETV Bharat / city

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: لیفٹیننٹ جنرل پانڈے - لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فوجی جوان الرٹ ہیں اور وہ دراندازوں کو سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: لیفٹیننٹ جنرل پانڈے

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 3:33 AM IST

لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے جنگجو مخالف آپریشنز میں لائی جانے والی تیزی پر کہاکہ 'یہاں پچھلے کچھ دنوں سے آپریشنز جاری ہیں۔ یہ آپریشنز انٹیلی جنس اطلاعات پر چلائے جا رہے ہیں۔ میں ان آپریشنز کو حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کے ساتھ کنکٹ نہیں کرنا چاہوں گا'۔

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: لیفٹیننٹ جنرل پانڈے

انہوں نے منگل کو یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ 'پار بیٹھے دشمن عناصر سرحد کے اس پار جنگجو بھیجنے کے اس آخری موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں اوڑی اور رام پور سیکٹروں میں ایسی دو کوششیں ہوئیں۔ ان کوششوں کو نہ صرف ناکام بنایا گیا بلکہ دراندازوں کو بھی مارا گرایا گیا'۔

لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے کہا کہ 'ہم الرٹ ہیں۔ ہم دراندازوں کو سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جو دراندازی کرنے میں کامیاب ہوں گے ان کو کشمیری عوام کی مدد سے ہلاک کیا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے گوڈسے نہیں، گاندھی کے بھارت سے ہاتھ ملایا تھا: محبوبہ مفتی

ان کا مزید کہنا تھاکہ 'حالیہ دنوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جانی نقصان کی کوئی برپائی نہیں ہوتی ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہے کہ فرقہ ہم آہنگی قائم رہے'۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے 300 طلباء کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جنہیں ملک بھر کی یونیورسٹیز میں مختلف پروگرامز کے تحت اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.