ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے میں 51.20 فیصد پولنگ

ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کشمیر ڈیویزن میں ووٹنگ کی شرح 33.57 اور جموں ڈویزن میں 66.67 فیصد درج کی گئی ہے۔ مجموعی پولنگ کی شرح 51.20 فیصد رہی۔

Voting rate in the fifth phase in ddc election
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے میں 51.20 فیصد پولنگ
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:48 PM IST

Updated : Dec 10, 2020, 8:41 PM IST

جموں وکشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج شام پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں کشمیر ڈویژن میں 33.57 فیصد جبکہ جموں ڈویژن میں 66.67 فیصد ووٹ ڈالے گئے اس طرح مجموعی طور پر جموں وکشمیر میں 51.20فیصد ووٹنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما

پانچویں مرحلے کے دوران کشمیر ڈویزن کے شوپیان میں سب سے کم 5.52 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے اور جموں ڈویزن کے جموں میں سب سے کم 60.24 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

وہیں کشمیر ڈویزن کے بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 56.40 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ جموں ڈویزن کے پونچھ میں 71.62 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

Voting rate in the fifth phase in ddc election
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے میں 51.20 فیصد پولنگ

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔

ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ پنچایتی انتخابات نومبر – دسمبر سال 2018 میں منعقد ہوئے تھے جن میں 3 ہزار 4 سو 59 سرپنچ جبکہ 22 ہزار 2 سو 14 پنچ منتخب ہوئے تھے۔ ہر ضلع ترقیاتی کونسل میں 14 منتخب نمائندے ہوں گے اور پانچ سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ضلع کی کلی تعمیر ترقی پر کام کریں گی۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.