ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: آخری مرحلے میں 50.98 فیصد ووٹنگ

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Dec 19, 2020, 8:04 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ کی شرح 50.98 فیصد درج کی گئی ہے، کشمیر ڈیویژن میں 29.91 فیصد اور جموں ڈویژن میں 72.71 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ جس کے نتائج 22 دسمبر کو آئیں گے۔

voting percentage in eighth phase of ddc election
ڈی ڈی سی انتخابات: آخری مرحلے میں 50.98 فیصد ووٹنگ

جموں وکشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت کشمیر ڈویژن میں 29.91 فیصد اور جموں ڈویژن میں 72.71 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

ریاستی الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ کشمیر ڈویژن میں سب سے کم ووٹنگ ضلع پلوامہ میں 8.50 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ جموں ڈویژن میں سب سے کم ضلع ادھم پور میں 60.49 فیصد ووٹٹنگ درج کی گئی ہے۔

وہیں کشمیر ڈویژن میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ضلع کپواڑہ میں 63.80 فیصد جبکہ جموں ڈویژن میں سب سے زیادہ ضلع پونچھ میں 83.58 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں 28 حلقوں میں پولنگ ہوئی، جن میں کشمیر میں 13 حلقے اور جموں میں 15 حلقے شامل تھے۔ آٹھویں مرحلے کے لیے 168 امیدوار میدان میں تھے۔ کشمیر کے 13 حلقوں میں 83 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 31 خواتین شامل تھیں۔ وہیں جموں کے 15 حلقوں میں 15 خواتین سمیت 85 امیدوار میدان میں تھے۔

انتخابات کے لیے کل 1703 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، جن میں 1028 کشمیر میں اور 675 جموں میں تھے۔

Last Updated : Dec 19, 2020, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.