ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ کل، تیاریاں پوری

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 13 حلقے اور جموں خطے کے 18 حلقے شامل ہیں۔

voting for the seventh phase of ddc elections tomorrow
ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:57 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل یعنی 16 دسمبر کو 31 حلقوں میں پولنگ ہوگی، اس کے علاوہ 69 خالی سرپنچ اور 438 خالی پنچ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما

تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کو ڈی ڈی سی کے 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 13 حلقے اور جموں خطے کے 18 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 13 ڈی ڈی سی حلقوں میں 148 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 34 خواتین بھی شامل ہیں، وہیں جموں میں 18 حلقوں کے لیے 150 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساتویں مرحلے میں 438 پنچ اور 69 سرپنچ حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی 31 حلقوں کے لیے 6 لاکھ 87 ہزار 1 سو پندرہ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں، ان میں 3 لاکھ 59 ہزار 1 سو ستاسی مرد اور 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو 28 خواتین شامل ہیں۔

اس مرحلے کے لیے 1852 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 784 جموں ڈویژن میں اور 1068 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔

علاوہ ازیں 117 سرپنچ اسامیوں میں سے 30 بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ 69 اسامیوں کے لیے 231 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 79 خواتین بھی شامل ہیں۔

وہیں 1270 پنچ اسامیوں میں سے 416 بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جبکہ 438 پنچ حلقوں کے لیے ایک ہزار امیدوار میدان میں ہیں جن میں 287 خواتین بھی شامل ہیں۔

ساتویں مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگی، جبکہ دن کے دو بجے ووٹنگ اختتام پذیر ہوگی۔

ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ایک نظر میں:

مجموعی نشستیں: 31

کشمیر: 13

جموں: 18

کُل امیدوار: 298

کشمیر: 148

جموں: 150

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.