ولیج ویلفیر کمیٹی مندورہ ترال کی جانب سے آج گورنمنٹ ہائی اسکول مندورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ بطور مہمان خصوصی کے طور موجود رہے،جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدل الحی رفیقی بطور مہمان زی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔Program in Govt High School Mandoora
اس موقع پر والدین اور طلبہ نے اسکول میں درپیش مسائل پر اپنی اپنی بات رکھی ہے۔
اس موقع پر ولییج ویلفیئر کمیٹی Village Welfare Committee کے عہدیداروں نے بتایا کہ انھوں نے یہاں اس مقامی اسکول کے لیے عارضی بنیادوں پر ایک گاڈی کا اہتمام بھی کیا ہے تاکہ اسکول میں بچوں کے رول میں اضافہ ہوں
چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ عبدالحی رفیقی نے بتایا کہ وہ اس اسکول کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ اس اسکول تک جانے والی سڑک پر اس سال میکڈمایزیشن ہوگا اور اسے ایک ماڈل اسکول کے بطور بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
انھوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ولیج ویلفیئر مندورہ کی ٹیم مبارک بادی کی مستحق ہے کیونکہ انھوں نے اس اسکول کو جو کہ بند ہونے کے قریب تھا کو ذاتی کوششوں سے بند ہونے سے بچایا ہے جسے اور لوگوں کو تحریک مل سکتی ہے۔