ETV Bharat / city

Seed Distribution In Tral: بیچ تقسیم کرنے پر ترال میں ہنگامہ - پلوامہ کی تازہ خبریں

شیر کشمیر ایگریکلچر یونیورسٹی شالیمار اور کرشی وگیان کیندر پلوامہSher-e-Kashmir Agriculture University Shalimar and Karshi Vigyan Kendra pulwama کی جانب سے چندری گام ترال میں منعقدہ بیج تقسیم کرنے کی تقریب ہنگامے کی نظر ہو گئی، اس موقع پر کئی زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ بیج اثرو رسوخ والے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ Seed Distribution In Tral

یچ تقسیم کرنے پر ترال میں ہنگاما۔
Seed Distribution In Tral
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 8:56 PM IST

پلوامہ:شیر کشمیر ایگریکلچرل یونیورسٹی شالیمار اور کرشی وگیان کیندر پلوامہ کی جانب سے چندری گام ترال میں منعقدہ بیچ تقسیم کرنے کی تقریب بد نظمی اور ہنگامے کی نظر ہونے سے محکمہ کو بیج واپس لینا پڑا، تفصیلات کے مطابق نیشنل سیڈ پروجیکٹ کے تحت محکمے نے پلوامہ کے پتل باغ اور چندری گام کو ہائبریڈ ایس فور نامی دھان بیج کے ضمرے میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت جب آج چندری گام ترال میں بیج کو کسانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوائنٹ ڈائیریکٹر جاوید مخدومی اور دیگر آفیسران بھی موقع پر موجود رہے۔

بیج تقسیم کرنے پر یہ تقریب ہنگامے کی صورت میں تبدیل ہو گیا اور ہنگامہ آرائی کے درمیان محکمے کو بیج واپس لینا پڑا اس موقع پر کئی زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ بیج اثر ورسوخ والے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے، حتی کہ آبی اول اراضی والے لوگوں کے بجائے باغات رکھنے والے زمینداروں کا نام لسٹ میں رکھا گیا ہے اور افرا تفری کے درمیان محکمہ نے بیج کو گاڈیوں میں بھر کے واپس لے لیا۔

Seed Distribution In Tral

یہ بھی پڈھیں: Meeting Of Works Department At Tral: ترال میں ورکس محکموں کی جائزہ میٹنگ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جاوید مخدومی نے بتایا کہ ہنگامی حالت کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اب فیصلہ لیا ہے کہ کسانوں کو بیج کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ میں دیا جائے گا، انھوں نے محکمے کی سطح پر کسی بھی قسم کی دھاندلی سے صاف انکار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.