وادی کے دیگر اضلاع کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں پچھلے کئی روز سے وقفہ وقفہ سے بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری Snowfall In pulwama ہیں۔
ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں میں تقریباً 1 سے 2 فیٹ برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بالائی علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف snow clearance in pulwama ہے۔
پلوامہ کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ان بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگ اگرچہ ان سردیوں کے ایام میں انتظامیہ سے خفا رہتے تھے کیونکہ انہیں بجلی پانی اور سڑک جیسے مسائل کا سامنا رہتا تھا۔تاہم رواں سال انتظامیہ نے ان علاقوں میں برف گرنے کے ساتھ ہیں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے جبکہ بجلی اور پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جس کے لیے علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس سلسلے میں طفیل احمد خان نے کہا کہ بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال برفباری کے دوران بھی ہمارے علاقوں میں بجلی، پانی اور سڑک رابطہ بحال رکھا گیا اس کے انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس سلسلے میں محمکہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر نثار احمد لالا Executive Engineer R&B Nisar Ahmad Lala نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کل 1400 کلوميٹر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام انجام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں سے 700 کلومیٹروں سے مینولی جبکہ کہ 700 کلومیٹروں سے مکینیکل محمکہ کو برف ہٹانے کا کام انجام دینا ہے۔
مزید پڑھیں:
Snowfall In Kashmir: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع
انہوں نے کہا ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں کا سڑک رابطہ بحال ہے اور محکمہ کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے محمکہ کی جانب سے 31 ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے جس میں سے ہر ایک ٹھیکیدار کو 20 کلومیٹر سے برف ہٹانے کا کام سونپا گیا ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری DC PUulwama Basir-ul-Haq Chaudhry نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ موسم سرما کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں،اور بالائی علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔