ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے دومنزلہ پرائمری ہیلتھ سینٹر اُتر بھنی کا اِفتتاح کیا، جو مقامی آبادی کی طبی صحت ضروریات کو پورا کرے گی۔ پی ایچ سی کا رقبہ 18,700 مربع فٹ ہے جس میں 24 بستروں والے وراڈ ، لیبر روم ، بے بی کیئر یونٹ ، اِی سی جی روم ، او ٹی کمرہ ، ایکسرے روم کے علاوہ رہائشی اور ایڈمنسٹر یٹیو دفاتر بھی دستیاب ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت نے دورے کے دوران بیرپور کمیونٹی پونڈ میں آتما نربھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پردھان منتری متسیا سمپادا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت مستحقین میں مچھلی بیج تقسیم کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت ، فصل کٹائی کے بعدکا بنیادی ڈھانچہ اور ویلیو چین کو مضبوط بنانا، ایک مضبوط فشریز مینجمنٹ فریم ورک قائم کرنا اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود وغیرہ شامل ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے مقامی وفود کے ساتھ بات چیت کی اوروفود نے انہیں مناسب مطالبات اور جائز مسائل گوش گزار کئے۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ مقامی مسائل کو جلد از جلد ازالہ کریں ۔ اُنہوں نے عوام دوست انتظامیہ کے قیام پر زور دیا جو کہ مرکزی حکومت کا بنیادی مقصد ہے کہ وہ عوامی دہلیز پر حکمرانی کو یقینی بنائیں۔
وزیرمملکت موصوف نے پُر منڈل میں منڈل وِلیج میں بھیڑ اور بکری پالن اَفراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ اِس کے علاوہ کووِڈ ویکسی نیشن کا صد فیصد ہدف حاصل کرنے پر سانبہ کی ویکسی نیشن ٹیم کو مبارک باد دی اور پی ایچ سی کے احاطے میںپو دا کر شجر کاری مہم اَنجام دی۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں کے لوگوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ لڑتا رہوں گا: جاوید رانا
دورے کے دوران چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ، ڈائیفوڈ ساگردتارے ، ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما ، بی ڈی سی چیئرمین ، ڈی ڈی سی ممبران ، سرپنچ اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔