ETV Bharat / city

گاندربل: مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراد کے 2 روزہ دورہ کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراد دو روزہ دورہ پر 21 ستمبر کو گاندربل پہنچے تھے تاہم آج ان کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراد کے 2 روزہ دورہ گاندربل کا اختتام

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:28 PM IST

ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراد نے اپنے دورہ گاندربل کے دوسرے روز مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے معذورین میں وہیل چیرز، کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس، گولڈن کارڈز اور پنشن پاس بک مستحقین میں تقسیم کئے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراد کے 2 روزہ دورہ گاندربل کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت سے اپنی پارٹی، کانگریس، بی جے پی، نیشنل کانفرنس اور جے اینڈ کے پینتھرس پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور مختلف علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی پروگرامز سے واقف کروایا۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جموں و کشمیر کو ملک کا تاج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، یو ٹی انتظامیہ کو بھرپور امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام مرکزی وزراء کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ یہاں کے عوام سے راست طور پر رابطہ قائم کیا جاسکے اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع گاندربل میں فوج کے اشتراک سے روڈ ریس کا اہتمام

دریں اثنا ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ نے معذور بچوں میں وہیل چیرز، سی پی چیرز اور سماعت کے آلات تقسیم کیے جبکہ ایک اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر مستحقین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پورے علاقے میں معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہے جب کہ اس سلسلہ میں متعدد اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمۂ خزانہ اٹل ڈولو، ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق، ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا، پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.