ETV Bharat / city

سرینگر کے بٹہ مالو میں فائرنگ سے زخمی عام شہری ہلاک - श्रीनगर के बटमाल में गोलीबारी की घटना में एक नागरिक घायल हो गया

سرینگر کے بٹہ مالو میں آج شام نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر گولیاں چلائیں۔ اس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے، ہاسپٹل میں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ فوت ہوگیا۔

سرینگر کے بٹہ مالو میں فائرنگ سے عام شہری زخمی

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 9:03 PM IST

Updated : Oct 3, 2021, 6:37 AM IST

اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں ہفتے کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل کرن نگر علاقے میں بھی نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تقریباً آٹھ بجے نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر بٹہ معلوم علاقے کی ایس ڈی اے کالونی میں گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔" ہاسپٹل میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

زخمی شہری کی شناخت بٹہ مالو کے رہنے والے محمد شفیع ڈار والد عبدالرحمن ڈار کے طور پر کی گئی ہے۔وہیں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈار کو پیٹ میں گولیاں لگی تھی۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں فائرنگ، ایک عام شہری ہلاک

دریں اثناء پولیس نے حملے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی تیز کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ آج کے دن کا سرینگر شہر میں ہونے والا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چھتہ بل کے رہنے والے ماجد گوجری کو نامعلوم بندوق برداروں نے شہر کہہ کرن نگر علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 6:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.