اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'نیشنل کانفرس دفعہ 370 اور 35 اے کے تعلق سے اپنے موقف پر قائم ودا ئم ہے اور پُرامن طریقوں سے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے لڑتے رہیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور آپسی اتحاد کو فروغ دیں'۔ اس اجلاس میں جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ سرکردہ رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: Abrogation of Article 370: پی ڈی پی نے یوم سیاہ منایا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ 'پانچ اگست 2019 کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جس سے جمہوریت، قانون اور آئین کا تہہ تیغ کرکے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو جبری طور پر طاقت کے زور پر چھین لیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ دفعہ 370 کی دوسری برسی پر نیشنل کانفرنس کا یہ پہلا بیان ہے'۔