ETV Bharat / city

Drug Abuse in Srinagar:منشیات استعمال کرنے کے الزام میں این آئی ٹی کے دو طلباء سمیت تین گرفتار

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:29 PM IST

سرینگر کے نشاط علاقے میں منشیات کے عادی لوگوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی لوگ ان لوگوں کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ آج سرینگر پولیس نے اس معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں دو افراد کی شناخت این آئی ٹی سرینگر کے طلبا کے طور پر ہوئی ہے۔ Drug Abuse in Srinagar

two nit students-among-three-arrested-for-drug_abuse in-srinagar
سری نگر میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں این آئی ٹی کے دو طلباء سمیت تین گرفتار

سرینگر: اتوار کے روز سے انٹرنیٹ پر سرینگر کے نشاط علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا جس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ چند افراد منشیات اور شراب کا استمعال کرنے کے مقصد سے علاقے میں آئے تھے، لیکن پیر کے روز سرینگر پولیس نے اس معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں افراد کو حراست میں لے لیا۔Drug Abuse in Srinagar

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق " آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں نشاط کے چند مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے علاقے کے بالائی علاقوں میں کچھ شرابی اور منشیات کے عادی افراد کو پکڑا ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر اتوار کی شام کو بنائی گئی تھی۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"اس معاملے پر مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مکمل تعاون کے بعد لڑکوں کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے دو کی شناخت این آئی ٹی سرینگر کے طلباء کے طور پر ہوئی ہے، جو شراب کی تین بوتلیں لے کر جا رہے تھے جب کہ تیسرے کی شناخت لال چوک میں بریانی فروش کے طور پر کی گئی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Narco Terrorism Rises in JK: کشمیر میں منشیات کے کاروبار میں اضافہ کیوں؟

وہیں پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ" تھانہ نشاط پہلے ہی گذشتہ تین چار ماہ سے علاقے کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر منشیات کی توک تھام کے لیے کام کر رہا تھا اور اس علاقے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے جسے لیلیٰ مجنون پہاڑی کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ مقامی لوگوں کے مطابق غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔" پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "پولیس اسٹیشن کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ماضی قریب میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جہاں نوجوانوں کی کاونسلنگ کی گئی اور متعلقہ قانونی کارروائی بھی ہوئی۔ سرینگر پولیس سماجی جرائم کے خلاف اپنے عہد کا اعادہ کرتی ہے اور نارکوٹک ہیلپ لائن نمبر: 9596770550 پر ایسے مسائل کو ان کے نوٹس میں لانے میں عام لوگوں سے تعاون کی درخواست کرتی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.